گزشتہ روز بھی امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیںامریکہ میں کورونا بےقابو، پچھلے 24 گھنٹوں میں 2600 کے قریب افراد ہلاک۔ گزشتہ روز بھی امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں تقریباََ 2600 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اب تک کی کسی بھی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
گزشتہ کل بھی امریکہ میں 2228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جو کہ کل تک کے اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجوعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد بھی 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 28 ہزار 529 ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں وائرس سے متاثرہ صحت مند قرار پانے والے افراد کی تعداد 48 ہزار 701 ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں اس وقت 13 ہزار سے زائد کورونا کے مریض ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 83 ہزار 297 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 51 ہزار 142 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
0 Comments