امریکہ: ہلاکتیں 42000 سے زیادہ، مصدقہ کیسز آٹھ لاکھ کے قریب

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 42094 ہو گئی ہے جو کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اسی طرح ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 784000 ہو گئی ہےلیکن باوجود اس کے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، بہت سی ریاستیں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو یا تو نرم کر رہی ہیں یا پھر ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔جنوبی کیرولینا میں لوگوں کو پرچون کی دکانوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جارجیا میں جِم اور حجام کی دکانیں جمعے کو کھل جائیں گی جس کے بعد پیر سے سنیما اور ریسٹورنٹس بھی کھل جائیں گے۔
ٹینیسی میں بہت سے کاروبار یکم مئی کو کھلیں گے۔تاہم ان تمام ریاستوں میں سماجی دوری کا ضابطہ لاگو رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments