امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران امریکہ میں وبا سے نمٹنے کے اپنے طریقے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے جو کچھ کیا وہ ٹھیک تھا۔‘ ان کا کہنا تھا اگر وہ ملک میں جلدی لاک ڈاؤن کر دیتے تب بھی ان پر تنقید کی جاتی۔ انھوں نے صورتحال کا ذمہ دار آلات کی کمی اور 50 ریاستوں کے گورنرز کو ٹھہرا دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 30 لاکھ افراد کی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق اس وقت ملک میں 115000 ٹیسٹ یومیہ کیے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ جلد ہے نئے اور اہم رہنما اصول مرتب کر لے کی جو گورنرز کو دیے جائیں گے جن کی مدد سے وہ اپنی اپنی ریاست میں حفاظت کے ساتھ لاک ڈاؤن ختم کر سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے نئے رہنما اصول ’چند دنوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا یہ نیا منصوبہ ’امریکہ کے لوگوں کو وہ اعتماد دے گا جو انہیں پھر سے معمولات ِ زندگی شروع کرنے کے لیے اعتماد فراہم کرنے گا۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارا ملک کھل جائے گا۔‘
0 Comments