وفاقی کابینہ کا اجلاس: کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکین برآمد کرنے کی اجازت

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک کو مشکل کی اس گھڑی میں کلوروکین برآمد کرنے کی منظور دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دوائی دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اس دوائی کی برآمد سے متعلق دوست ممالک نے برآمد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ان کے مطابق کچھ ممالک نے براہ راست وزیر اعظم سے بھی درخواست کی تھی۔کلوروکین کس ملک کو کتنی مقدار میں ملے گی؟معاون خصوصی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایک ملین سعودی عرب کو اور پانچ لاکھ ترکی اور اٹلی، پانچ ملین برطانیہ، تین لاکھ قطر، ایک ملین امریکہ کو دی جائے گی۔ان کے مطابق اس وقت کلوروکین کا ہماری ضروریات سے ذیادہ سٹاک موجود ہے۔ خام مال باہرسے آتا ہے۔ان کے مطابق اس وقت 40 ملین کی ٹیبلٹس (گولیاں) اور خام مال موجود ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک کی مدد کی جائے گی۔اس سے ہمارا ان کا رشتہ مضبوط ہوگا، ان ممالک نے مشکل میں ہمشیہ ہماری مدد کی۔ پاکستان ہمیشہ ان سےکچھ نہ کچھ مانگتا رہا ہے۔‘

اقلیتتوں سے متعلق کمیشن کی تشکیل نومعاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن کی از سر نو تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اب اس کمیشن کا چیئرمین اقلیت سے ایک غیر سرکاری فرد ہو گا۔ان کے مطابق اقلیت کے کمیشن سے اقلیت کو اکثریت میں بدل لیا ہے۔ اس کمیشن میں اب تین مسیحی، دو ہندو، ایک سکھ اور ایک کالاشی اور دو مسلمان ہوں گے۔خدمات پہنچانے والوں کے لیے بھی ٹیکس چھوٹپراپرٹی ڈویلپرز اورپروموٹرز پر بھی ٹیکس صفر کر دیا ہے۔ اس قانون سازی میں سب کے حقوق کا تحفظ دیا گیا ہے۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو اصلاحات لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس کو جدید ترین کیا جائے گا اور اس شعبے کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس: کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکین برآمد کرنے کی اجازت


Post a Comment

0 Comments