امریکا میں لاک ڈاون کے دوران پاکستانی نوجوان کی جانب سے والد کو قتل کیے جانے کا معاملہ، قاتل مبینہ طور پر آدم خور ہے

دوران تحقیقات مقتول کی لاش کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اس کے جسم کے متعدد اعضاء غائب ہیں، قاتل بیٹے کی ذہنی حالت بھی بظاہر ٹھیک نہیں: پولیس کا انکشاف
 امریکا میں لاک ڈاون کے دوران پاکستانی نوجوان کی جانب سے والد کو قتل کیے جانے کا معاملہ، قاتل مبینہ طور پر آدم خور ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تحقیقات مقتول کی لاش کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اس کے جسم کے متعدد اعضاء غائب ہیں، قاتل بیٹے کی ذہنی حالت بھی بظاہر ٹھیک نہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنے باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے باپ پر چھری کے وار کیے اور اسے قتل کر دیا۔ بعد ازاں لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ ۔پولیس کے مطابق 26 سالہ نوجوان عماد احمد نے رات گئے اپنے 57 سالہ باپ کو چھری کے وار کر کے قتل کیا۔واقعے کے بعد ملزم خون آلود کپڑوں میں ہی گھر کے قریب واقع سٹور پہنچا اور خود کو وہاں موجود پولیس افسروں کے حوالے کیا۔ اب اس کیس کی تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشاف ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر قاتل نوجوان آدم خور ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ مقتول کی لاش بہت بری حالت میں تھی۔ ہم نے دیکھا کہ مقتول کے جسم کے متعدد اعضاء غائب ہیں، جنہیں تلاش نہ کیا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اپنے والد کو قتل کرنے والا نوجوان آدم خور ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بظاہر قاتل کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں۔ قاتل کی دماغی حالت جانچنے کیلئے اس کا میڈیکل اور نفسیاتی ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے پولیس کو خود بتایا کہ میں نے اپنے والد کو قتل کر دیا ہے۔جب پولیس نوجوان کے گھر پہنچی تو وہاں پر 57 سالہ شخص کو مردہ پایا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر پر زخموں کے کئی نشان ہے ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور ہتھیار رکھنے کے حوالے سے مقدمات درج کرلیئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ہی معاملہ واضح ہو سکے گا۔

Post a Comment

0 Comments