امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے باعو معیشت پر پڑنے والے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں اسی لیے جمعرات کی بریفنگ میں بھی انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ’ہم اپنا ملک کھول رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کھلنا چاہتا ہےامریکی صدر کا کہنا تھا ’ہماری معیشت کو سرگرم ہونا چاہیے اور ہم یہ بہت جلد واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔‘
’ہم نے اپنی معیشت کو اس لیے بند کیا کیونکہ ہم یہ جنگ جیتنا چاہتے تھے۔ اور اب ہم اسے جیت رہے ہیں۔‘ انھوں نے بتایا نے کہ تمام ریاستیں اپنے الگ الگ طریقہ کار پر کھلیں گیگذشتہ چار ہفتوں کے دوران 2 کروڑ افراد کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہو گئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح دوگنی ہو سکتی ہےامریکی صدر کا کہنا تھا ’تمام ریاستیں مختلف ہے کچھ جلدی کھل جائیں گی اور کچھ کو تھوڑا مزید وقت چاہیے۔‘
انھوں نے ریاستوں کو ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے کو کہاان کا کہنا تھا ’ہم گورنرز کے ساتھ کا م کر رہے ہیں اور ٹیسٹوں کے لیے بھی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
0 Comments