شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کے دوران 2دہشت گردمارےگئے جب کہ فائرنگ کےتبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دتہ خیل کے8 کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلومات ملنے پرسیکیورٹی فورسزنےفوری علاقےکوگھیرےمیں لیا۔ فورسز کے گھیرے میں آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی شروع کردی۔ اس کارروائی کے دوران 2 دہشت مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نائیک عادل شہزاد نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
0 Comments