وزیر اعظم عمران خان نے مشکل کی اس گھڑی میں سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ملائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ہمیشہ سےپاکستان کیلئےقوت کاذریعہ ہیں۔اپنےان ہم وطنوں سے میری اپیل ہےکہ وقت کی پکارپرلبیک کہتے ہوئےکروناسےپھوٹنےوالےسنگین حالات میں پاکستان کی مددکیلئے"وزیراعظم کروناریلیف فنڈ"میں دل کھول کرحصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے ایک لنک بھی دیا جس کے ذریعے وہ ریلیف فنڈ میں شامل ہونے کے طریقہ کار کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
0 Comments