وزیراعظم عمران خان "احساس ٹیلی تھون" پروگرامکے تحتبراہ راست عطیات وصول کررہے

وزیراعظم عمران خان "احساس ٹیلی تھون" پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے 2ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان میں گھرمیں عبادت کرنی چاہیے، لوگوں کو باہر نہیں نکلناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ پورا لاک ڈاون بھی کر لیں توپھر بھی کورونا نہیں رکے گا، ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہناپڑےگا، ہمارے علماءنے ضمانت دی ہے اور اب ان کی ذمے ذاری ہے، اگرخلاف ورزی ہوئی توہم مساجد بندبھی کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےخوف میں فیصلےکیےاس لیے وہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہماری غریب بستیوں کےاندرحالات مزیدبگڑیں گے، جب لوگ بھوکے ہوتے ہیں،مشکل میں ہوتے ہیں تومجھے تکلیف ہوتی ہے
وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں پوری قوم کو مشقت کرنا پڑے گی، کوئی حکومت اس کورونا کا مقابلہ اکیلے نہیں کرسکتی،پوری قوم کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ پوری طرح احتیاط کریں، اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار دیگر وباوں سے مختلف ہے، کوشش کریں کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور احتیاط کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ شرح سود اور کم ہوجائے، جیسے جیسے چیزیں کھلتی جائیں گی کورونا وبا بڑھتی جائےگی البتہ پاکستان میں اب تک جو ٹرینڈ نظر آرہا ہے اس سے لگتا ہے کہ زیادہ کیسز نہیں ہوں گے۔
حامد میر نے کہا کہ جو بھی میڈ یا پر بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے اس پر اللہ کی لعنت ،مولانا طارق جمیل کو ٹی وی چینل مالک کا نام بتانا چاہیے کیونکہ مذہبی لیڈر ہونے کی حیثیت سے یہ ان کا فرض ہے ،مولانا طارق جمیل سے درخواست ہے کہ آئندہ جب ایسی بات کریں تو نا م لیں ،سب کے بارے میں غلط فہمی پھیلانا ٹھیک نہیں ہے ۔حامد میر نے بتا یا کہ مولانا طارق جمیل جو باتیں آج کرر ہے ہیں ،یہ ہی باتیں نوے کی دہائی میں وزیراعظم نواز شریف کے کابینہ اجلاس میں کیا کرتے تھے ،مولانا طارق جمیل نواز شریف کے بارے میں بھی وہ ہی باتیں کرتے تھے جو آج عمران خان کے بارے میں کر رہے ہیں ۔

https://www.thenews.com.pk/latest/648720-pm-imrans-ehsaas-telethon

Post a Comment

0 Comments