امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئی امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ میں یومیہ 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1509 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 640 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 941 ہو گئی ہے جبکہ 36 ہزار 948 افراد وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے 12 ہزار 773 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 1 لاکھ 19 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔ اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 19 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایا کہ اس وائرس سے قریب ستر فیصد ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں اب تک 6 لاکھ کے قریب افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یورپ میں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد23 ہزار 640 ہو گئی ہے جو دنیا میں کسی بھی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی سب زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 بنتی ہے۔ اٹلی امریکہ کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے بڑا متاثر ملک ہے۔


Post a Comment

0 Comments