پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب کی حکومت نے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2656 ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر تبلیغی جماعت کے اراکین ہوئے ہیں جن کی تعداد 864 بتائی گئی ہے۔ ایران سے آنے والے 701 زائرین اب تک کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ جیلوں کے 89 قیدی اور 1002 عام شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
0 Comments