اس سے قبل 11 اپریل کو امریکہ میں ایک ہی دن میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ۔ اس سے قبل 11 اپریل کو امریکہ میں ایک ہی دن میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
https://twitter.com/khaleejtimes/status/1250234203322621952
https://twitter.com/khaleejtimes/status/1250234203322621952
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کورونا کے باعث کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
اس حساب سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے جانے والے کورونا کے کیسز تقریباََ 27 ہزار بنتے ہیں۔
0 Comments