امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ریاستوں کے گورنرز کے درمیان لاک ڈاؤن کے خاتمے کے حقوق کے حوالے سے لڑائی جاری ہے۔ تاہم منگل کے بریفنگ میں انداز گفتگو بدلتے ہوئے صدر نے کہا ’گورنر ذمہ دار ہیں انہیں اس کی ذمہ داری لینی ہوگی اور بہترین کام کریں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے منصوبہ حتمی مراحل میں ہے اور یہ شاید یکم مئی سے پہلے ہو جائے۔
انھوں نے بتایا کہ ہر ریاست کے گورنر کو لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اختیار ہوگا اور وہ جب تیار ہو ایسا کر سکتے ہیں تاہم وفاقی حکومت ان معاملات پر نظر رکھے گی۔ ’ہم گورنرز کو جواب بنائیں گے تاہم ہم ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کے معاملات ٹھیک رہیں۔‘
تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ’اگر ہم کسی ریاست سے خوش نہیں ہوئے تو ہم انہیں بتائیں گے کہ ہم خوش نہیں ہیں۔‘
0 Comments